کراچی (پ ر)جامعہ ستاریہ الاسلامیہ کے مدیر پروفیسر محمد سلفی،جامع ابی بکر اسلامیہ کے مدیر الشیخ ضیاالرحمنٰ المدنی کے علاوہ مولانا محمد دائود شاکر ،شیخ محمد احسن سلفی ،مفتی حافظ صہیب شاہد دہلوی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بنک اور 4نجی بنکوں نے وفاقی شریعت عدالت سود سے متعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کو شریعت مطہرہ،اسلامی اور ملکی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اجتماعی طور پر جلد سپریم کورٹ میں پاکستان بھر کے علما اکرام کی دستخطی مہم کے ذریعےسود کے خلاف کئے جانے والے فیصلے کو تا حیات برقرار رکھنے کی درخواست دائر کرینگے۔