• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول ڈلواتے ہوئے شہری کی سیل مین سے تلخ کلامی ،موٹرسائیکل کی ٹینکی کاڈھکن مارکر زخمی کردیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)پٹرول ڈلواتے ہوئے شہری کی سیل مین سے تلخ کلامی ہو گئی اور اس نے موٹرسائیکل کی ٹینکی کاڈھکن اسے مارکر زخمی کردیا ، تھانہ کوتوالی کے علاقے کچہری روڑ پر پٹرول پمپ پر نامعلوم شخص موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے آیاتو سیل مین کامران نے موٹرسائیکل سے نیچے اترنے کاکہا جس پر تلخ کلامی کرتے ہوئے جھگڑا شروع ہوگیا اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل ٹینکی کاڈھکن سیلز مین کے سرپر دے مارا جس سے وہ لہولہان ہوگیا جبکہ موٹر سائیکل سور فرارہوگیا ۔
ملتان سے مزید