• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانگو وائرس اور لمپی سکن کیخلاف سخت حفاظتی انتظامات کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے جانوروں میں کانگو وائرس اور لمپسی سکن کے خلاف سخت حفاظتی انتظامات کا حکم جاری کیا ہے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے، محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے شہر کے داخلی راستوں پر ناکے قائم کردیئے گئے جہاں عیدالاضحیٰ تک قربانی کیلئے لائے جانیوالے والے تمام جانوروں کی خصوصی سکریننگ کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عارضی مویشی منڈیوں میں خصوصی ویکسی نیشن کیمپ اور حفاظتی سامان یقینی بنایا جائے،انہوں نےکھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ جعلی زرعی ادویات کی فروخت میں ملوث مافیا پر بھی ہاتھ ڈالا جائے ،پولیس اور محکمہ زراعت کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی،بعد ازاں زرعی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کسان نمائندگان کی جانب سے تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔