راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاصم حفیظ نےسابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی للہ جہلم ڈبل روڈ کا کام روکنے کے خلاف رٹ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ منصوبہ کی دستاویزات بھی ساتھ منسلک کی جائیں۔ فیصل فرید چوہدری ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی گئی رٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت ایف ڈبلیو او ، محکمہ شاہرات پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی جہلم کو فریق بنایا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کے فنڈز سیاسی بنیادوں پر روک رکھے ہیں اور قومی اہمیت کے اس عوام دوست منصوبہ پر ساڑھے تین ارب سے زائد اخراجات کرنے کے بعد اس منصوبہ کو سیاسی بنیادوں پر ہدف بنایا گیا ، حکومت کو للہ جہلم روڈ کے فنڈز کسی اور منصوبہ کو منتقل کرنے سے روکا جائے ۔