• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پہلی بار بلدیاتی قوانین میں ترمیم، خواجہ سراؤں کو بھی نمائندگی کا حق دیدیا گیا

کراچی (جمشید بخاری) سندھ مین پہلی بار بلدیاتی قوانین میں ترمیم کر کے خواجہ سرائوں کو بھی مخصوص ترجیحی فہرستوں کے مطابق نمائندگی کا حق دیا گیا ہےپیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے ʼسندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 17 میں ترمیم کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کو نمائندگی دینے کی منظوری صوبائی اسمبلی سے حاصل کی۔ سندھ لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2021 کے مطابق خواجہ سراؤں کے لئے صرف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں میں 5 فیصد نمائندگی یعنی ایک نشست مختص کی گئی ہے۔ صوبے میں کل 45 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنیں قائم ہوں گی۔سندھ میں 45 ٹائون میونسپل کارپوریشن بنائی گئی ہے ایک فیصد نمائندگی کی بنیاد پر 45 خواجہ سرا ٹائون میونسپل کارپوریشنوں میں نمائندگی کرینگے’یونین کونسلوں، یونین کمیٹیوں، میونسپل کمیٹیوں، ٹاؤن میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کارپوریشنوں اور میٹروپولیٹن کارپوریشنوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلروں کا انتخاب ہو جانے کے بعد سندھ کے بلدیاتی قانون کے مطابق خواجہ سراؤں کا انتخاب پارٹیوں کی ترجیحی فہرست کی بنا پر ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید