• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(نیوز ڈیسک) چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے خلابازوں کے بغیر خلائی طیارے (تائیوان 1) سے لی گئیں مریخ کی نئی تصاویر جاری کردیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی خلائی طیارے نے مریخ کے گرد چکر لگا کر مختلف زاویوں سے تیرہ سو تصاویر لیں جس میں قطب جنوب کی تصاویر بھی شامل ہیں۔تائیوان 1 گزشتہ سال فروری میں مریخ پر پہنچا تھا۔ بعد ازاں ایک روبوٹک روور کو سیارے کی سطح پر اتار کر اس کے مدار کا جائزہ لیا گیا۔چین نے مریخ کی نئی تصاویر جاری کردیںیہ تصاویر چین کی جانب سے مریخ کے جنوبی قطب کی لی گئی پہلی تصاویر ہیں جس سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ سیارے پر موجود پانی کے تمام وسائل منجمد ہیں۔
اہم خبریں سے مزید