• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے جسٹس جاوید اقبال کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی، فواد حسن فواد

کراچی (ٹی وی رپورٹ)سابق پرنسپل سیکریٹری، فواد حسن فواد نےایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے قانون میں کچھ چیزیں ایسی تھیں جو بہرحال ہمارے آئین سے متصادم تھیں ان کو تبدیل ہونا چاہئے تھا۔ گزشتہ چار سال کے دوران نیب کے قانون کا استعمال غلط کیا گیا ہمارے ریکارڈ میں بہت سی چیزیں ہیں، میں نے جسٹس جاوید اقبال کی تعیناتی کی مخالفت کی تھی، ڈیڑھ صفحہ میرے سامنے رکھ کر کہا گیا اس پر دستخط کردیں آپ کو بھیج دیں گے ، ۔ میں نیب قوانین میں ترامیم سے منسلک نہیں ہوا میں نے اپنے آپ کو اس سے دور رکھا ہے۔ میرے پاس اس کے حوالے سے مشورہ دینے کا اخلاقی جواز نہیں ہے جب میں اس کا ایک ملزم ہوں۔کمال یہ ہے جس دن لاہور ہائی کورٹ نے میرے حق میں فیصلہ دیااسی دی شام کو سوشل میڈیا پریہ بھرمار ہوگئی کہ نیب کے قوانین میں ترامیم کا پہلا فائدہ فواد حسن کو پہنچ گیااس دن تک ابھی وہ قانون بنا بھی نہیں تھا۔میرا تمام کیس نیب کے پرانے قانون کے مطابق چل رہا ہے اس کی کوئی ترمیم ایسی نہیں ہے جس کا ہم فائدہ لینا چاہیں۔ پی ٹی آئی کو نیب قوانین میں ترامیم پر پارلیمنٹ میں اپنا نقطہ نظر سامنے رکھنا چاہئے تھا۔
اہم خبریں سے مزید