لندن (جنگ نیوز) انگلینڈ میں ہفتے کو تاریخ رقم ہوگی اس میں پاکستان کا بھی حصہ ہے۔ ای سی بی نے خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ کیلئے میاں بیوی کے جوڑے کو امپائرنگ کیلئے مقرر کیا ہے، سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر نعیم اشرف اور ان کی اہلیہ جیسمین کو تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔ نعیم اشرف نے شارجہ میں اپریل1995میں سری لنکا اور بھارت کے خلاف ایک ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔