• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دورہ سر ی لنکا کیلئے قومی کر کٹ ٹیم کے تر بیتی کیمپ میں جمعے کو پنڈی میں بارش کی وجہ سے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے شہر چلے گئے، وہ 5 جولائی کو لاہور میں اکٹھا ہوں گے۔ کاؤنٹی کر کٹ میں مصروف شان مسعود، محمد رضوان اور اظہر علی بھی 5 جولائی کو لاہور میں رپورٹ کریں گے۔قومی ٹیم 6جولائی کو کولمبو روانہ ہوگی۔