برمنگھم (جنگ نیوز) بھارت نے وکٹ کیپر رشابھ پنت کے 146 اور رویندرا جدیجہ کے ناقابل شکست 83 رنز کی بدولت انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سات وکٹ پر 338 رنز بنالیے ۔ دونوں پلیئرز کے درمیان 222 رنز کی شراکت ہوئی۔ جیمز اینڈرسن نے تین وکٹ لیے۔