لاہور(جنگ نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران پرویز الہی اور حمزہ شہباز ایک ہی روسٹرم پر کھڑے تھے لیکن ایک دوسرے سے بات نہیں کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز زیادہ اعتماد میں تھے اور صحافیوں کے سوالات پر مسکراتے بھی رہے تھے۔
پرویز الٰہی نے عدالت سے درخواست کی کہ دونوں کو اکٹھا بٹھایا جائے لیکن حمزہ شہباز نے اس پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی نے کسی موقع پر ایک دوسرے سے بات تک نہیں کی۔