• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 عجائبات عالم میں شامل ماچو پیچو جنگلات کو آگ سے خطرہ

لیما(جنگ نیوز)دنیا کے 7عجائبات عالم میں شامل چو پیچو کو جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے بقا کا خطرہ لاحق ہوگیا ۔جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع ماچو پیچو کو انکا تہذیب کے گمشدہ شہر کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جو ڈیڑھ سو سے زائد عمارات پر مشتمل ہے۔ماچو پیچو کے قریبی جنگلات میں آگ 28 جون کو لگی تھی اور اب تک 49 ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے جبکہ فائر فائٹرز کو اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی حکام کے مطابق اس آگ کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ مقام دنیا سے بالکل کٹا ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم 2 دن سے اس آگ سے لڑ رہے ہیں اور اس پر قابو پانا ممکن نہیں کیونکہ یہ علاقہ ناقابل رسائی ہے۔
اہم خبریں سے مزید