• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غوث بخش ہسپتال مستونگ میں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان

کوئٹہ(پ ر)ترجمان شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال مستونگ نے ریٹائرڈ ڈاکٹرز کے کانٹریکٹ ختم ہونے پر اسپتال کےسروسز کی معطلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال میں حسب معمول طبی خدمات کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے دو روز قبل ہسپتال کی اسپیشل سلیکشن کمیٹی نے انٹرویو کیا اور نئے ڈاکٹرز و کنسلٹنٹس بھرتی کئے گئے اور سروسز معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مزید نوجوان فارغ التحصیل ڈاکٹرز کی بھرتی جلد عمل میں لائی جائیگی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ آڈٹ پیرا میں اعتراض کے بعد سیکرٹری صحت کے احکامات کی روشنی میںضعیف العمر ڈاکٹرز کی خدمات کو مزید جاری رکھنے کے بجائے فریش گریجویٹس کی بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید