• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 کرکٹ: سندھ بلیوز کی پنجاب بلیوز پر فتح، سعد کی سنچری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 19 کپ تیسرے راؤنڈ میں سندھ بلیوز، سینٹرل پنجاب بلیوز، ناردرن وائٹس، بلوچستان بلیوز، خیبرپختونخوا وائٹس اور سدرن پنجاب وائٹس نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ نیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں سندھ بلیوز نے سدرن پنجاب بلیوز کو 98 رنز سے ہرادیا۔ کپتان سعد بیگ نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔ اسلام آباد میں سینٹرل پنجاب بلیوز نے خیبرپختونخوا بلیوز کو ایک رن سے شکست دے دی۔ فیصل آباد میں ناردرن وائٹس نے بلوچستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد میں بلوچستان بلیوز نے ناردرن بلیوز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا۔شیخوپورہ میں خیبرپختونخوا وائٹس نے سینٹرل پنجاب وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں سدرن پنجاب وائٹس نے سندھ وائٹس کو 78 رنز سے شکست دے دی۔

اسپورٹس سے مزید