• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 26 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6ملزموں کوگرفتار کرکے تین پستول، تین رائفل برآمد کر لیں۔ 9ملزموں سے چرس اورشراب برآمد کرلی گئی ۔ پولیس نے 44 پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔تھانہ وارث خان پولیس نے پتنگ فروش کو گرفتار کرکے 110پتنگیں اور 2ڈوریں برآمد کرلیں۔ وارث خان اور بنی پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 3کلو کے قریب چرس برآمد کرلی۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھی مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8ملزموں کو گرفتار کرکے 1320گرام چرس ،1150گرام ہیروئن،619گرام چرس، 3 پسٹل،ایک خنجر اور آہنی مکا بر آمد کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید