اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ )مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی، اور آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر سنگین الزامات لگائے گئے، میںنے اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کی، میں نے تو ہمیشہ ملک کی مضبوطی اور بقاء کی سیاست کی ہے۔