لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی امیرمولانا فضل الرحمن گیسٹرو کی وجہ سے اتفاق ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور پروفیسر اعزاز مند کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ ان کا علاج کر رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور گلدستہ پیش کیا۔ وزیراعظم نے انکی اچھی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے بہترین علاج کو یقینی بنائیں،مولانا کے مزید ٹیسٹ جاری ہیں۔