پشاور(صباح نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی سمیت چار ملزمان کو بری کردیا گیا،پشاور کی احتساب عدالت نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب ریفرنس میں لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکا اس لیے عدالت سابق ڈی ایف او موسی خان کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی موسی خان کو آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں بری کردیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی اور سابق ڈی ایف او موسی خان کو نیب عدالت نے بری کیا ہے۔ نیب نے موسی خان کو 2020 میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ نیب نے موسی خان کو 2020 میں اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا تھا اور موسی خان سمیت 4 افراد کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔نیب نے دائر ریفرنس میں کہا تھا کہ موسی خان نے اپنے بیٹے اور بھتیجے سمیت من پسند افراد کو بھرتی کیا، موسی خان اور دیگر ملزمان نے مختلف پراجیکٹس میں خرد برد کی۔