• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کیمپ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع، ہیڈ کوچ تاحال نہ پہنچ سکے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا دوسرا مرحلہ اتوار سے لاہور میں شروع ہوگیا جو جمعرات کی صبح کے سیشن کے بعد ایک ہفتے کے لئے عید الاضحی کی چھٹی کی وجہ سے ملتوی کردیا جائےگا،ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین ویزے کے مسائل کی وجہ سے تاحال پاکستان نہیں پہنچے ہیں،جبکہ کوچ وسیم احمد بھی آسٹریلیا سے واپس نہیں آئے ہیں، قومی ٹیم کے کیمپ کا پہلا مرحلہ ایبٹ آباد میں لگا یا گیا جو فزیکل فٹنس کیمپ تھا، کیمپ کے دوسرے مر حلے میں کھلاڑی کھیل کی دو سیشن میں پریکٹس کریں گے،منیجر خواجہ جنید کے مستعفی ہونے کے بعد معاون کوچ سمیر حسین، اجمل لودھی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے،کیمپ میں33کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید