• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر حسن علی کی سالگرہ، انکی اہلیہ نے خصوصی کیک تیار کرایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی کی28ویں سالگرہ کے لئے ان کی بھارتی اہلیہ سامیعیہ نے خصوصی کیک تیار کرایا۔گھر میں ہونے والی سالگرہ کے موقع پر فوٹو سیشن ہوا اور حسن کی اہلیہ نے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں۔حسن علی کو سابق کپتان سرفراز احمد نے سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ’سالگرہ مبارک ہو گڈو، بہت ساری دعاؤں کے ساتھ ہمیشہ خوش رہو۔ شاداب خان نے ان کے ساتھ وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی تصویر شیئر کی اور سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’حسن مخلص دوست اور پرجوش ساتھی ہے آپ سے پیار ہے بھائی سالگرہ مبارک ہو۔متعدد کرکٹرز نے حسن علی کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔پی سی بی کی جانب سے بھی حسن علی کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے ان وکٹیں حاصل کرنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

اسپورٹس سے مزید