• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 سال زراعت کو سپورٹ کریں تو IMF کے پاس جانیکی ضرورت نہ رہے، خورشید شاہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قرضوں میں جکڑےاورمہنگائی میں گھرے پاکستان کو بچانے کیلئے مل بیٹھنا ہو گا،دس سال زراعت کو سپورٹ کریں ملک پاؤں پر کھڑا ہو جائیگا، حکومت کسی کی بھی ہو زراعت کو سپورٹ کرنے کا دس سال سسٹم چلتا رہے تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں،یہاں تک کیسے پہنچے سب قصور وارہیں لیکن اب آگے کا سوچیں، جلسے سب کرتے ہیں عمران خان بھی کرتا رہے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ عمران خان کا مائنڈ ہے اگر وہ ملک کی بہتری اسی میں سمجھتے ہیں تو کرتے رہیں۔