• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا ورنہ مرجاتے کبھی قیمتیں نہ بڑھاتے، مریم نواز

لاہور ( مانیٹرنگ سیل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دیوالیہ ہونے کا خطرہ تھا ورنہ مرجاتے کبھی قیمتیں نہ بڑھاتے، فتنہ خان کا دماغی توازن بگڑ چکا.

 جلسوں میں نیوٹرلز کو کہتا ہے مجھے اقتدار دلاؤ،اسکی بیوی اداروں کیخلاف مہم چلا رہی ہے،شہباز شریف سب کچھ ٹھیک کرکے دکھائیں گے،حمزہ کل ریلیف پیکج کا اعلان کرینگے،قوم جانتی ہے مہنگائی کرنیوالے کا نام عمران ہے،پنکی پیرنی آپ کی فرح پورا صوبہ کھاگئی.جان لڑادینگےعوام کو تکلیف سے نجات دلائینگے.

شہباز فجر کے بعد کام شروع کرتے ہیں،بشریٰ بی بی ہدایت دیتی ہے کوئی اس کے خلاف بات کرے تو اس کو غدار قرار دو،عوام غریب فرح اور عمران کے سوتیلے بچے امیر ہوگئے،نواز نے ملک کو لوڈشیڈنگ فری بنایا،حمزہ کل تاریخی ریلیف پیکیج کاا علان کرینگے،عمران سے بڑا پنجاب کا کوئی دشمن نہیں ہے۔گو نیازی ہو گیا، اب نیازی رو رہا ہے.

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تحریک انصاف نے کیا تھا، عوام جانتے ہیں پٹرول مہنگا کیوں ہوا، جلد اچھا وقت آنے والا ہے، وعدہ کرتی ہوں کہ تکلیفوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، فتنہ خان کی طرح نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے۔ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلہ میں لاہور کے حلقہ پی پی 158دھرم پورہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ مجھے دھرم پورہ کا نہیں پورے لاہور کا جلسہ لگ رہا ہے.

دھرم پورہ کا جلسہ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اللہ نے فتح عطا فرما دی ہے، نواز شریف لندن سے یہ جلسہ لائیو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں دل پر پتھر رکھ کر بڑھائیں، قیمتیں بڑھانے پر ہم گھر میں چھپ کر نہیں بیٹھے، آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں.

 آئی ایم ایف معاہدہ پی ٹی آئی حکومت نے کیا تھا، پاکستانی عوام جانتے ہیں کہ ہم نے قیمتیں کیوں بڑھائیں، گو نیازی گو تو ہوگیا اب روتا پھر رہا ہے ہر جگہ، عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ کر گیا، ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ نہ ہوتا تو ہم مر جاتے لیکن قیمتیں نہ بڑھاتے۔ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتی ہوں کہ تکلیفوں سے عوام کو نجات دلائیں گے، فتنہ خان کی طرح نہیں کہوں گی کہ گھبرانا نہیں ہے.

 2013میں ن لیگ کی حکومت سے پہلے 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی، 2018میں حکومت جانے سے پہلے لوڈشیڈنگ زیرو پر لاکر دکھائی، نواز شریف نے 2018میں عوام کو لوڈ شیڈنگ فری پاکستان دیا تھا، ہم زیرو پر لوڈشیڈنگ لا کر دکھائیں گے، فتنہ خان کی حکومت کے بعد شہباز شریف کی حکومت کو 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ملی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کے سٹاف سے پوچھا شہباز شریف کب اٹھتے ہیں، سٹاف نے بتایا کہ شہباز شریف تہجد پڑھ کر ایکسرسائز کرتے ہیں، پھر فجر کے بعد کام شروع کر دیتے ہیں، عمران خان 12بجے سے پہلے نہیں اٹھتا تھا، فتنہ خان پنجاب پر پھر نظر لگا کر بیٹھا ہے.

 20گھنٹے سے لوڈشیڈنگ صفر پر لایا کوئی پوچھے تو کہنا نواز شریف آیا تھا، زیرو سے 10گھنٹے تک لوڈشیڈنگ لایا کوئی پوچھے تو کہنا فتنہ خان آیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں ایک ڈالر میں تیل سستا ہوا تو شہباز شریف عوام کو اسی وقت ریلیف دیں گے.

 کل پنجاب کی تاریخ کا ریلیف پیکج حمزہ شہباز دینے جا رہے ہیں، عمران خان کا چیلنج شہباز شریف نے قبول کیا ہے سب کچھ ٹھیک کرکے دکھائیں گے، فتنہ خان نے بار بار احتجاج کی کال دی لیکن کوئی احتجاج میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ مہنگائی والے کا نام عمران خان ہے، کرسی کیا گئی دماغی توازن بگڑ گیا ہے، 75سال میں ایسا سیاستدان دیکھا ہے جو نیوٹرلز کو جلسوں میں کہتا ہے کہ مجھے اقتدار میں لے کر آؤ، عمران خان احسان فراموش آدمی ہے، عمران خان کو نیوٹرلز نے انگلی پکڑ کر چلایا۔

اہم خبریں سے مزید