• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے FATF سے متعلق شرائط کو پورا کرلیا، حنا ربانی

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ ہم نے ایف اے ٹی ایف سےمتعلق شرائط کو پورا کرلیا ہےیورپی یونین کےساتھ جی ایس پی پلس سے متعلق بات چیت ہورہی ہے.

 یوکرین کے معاملے پر پاکستان کسی طرف جانبداری نہیں دکھا رہا، کشمیر معاملے کا فیٹف سے کوئی تعلق نہیں، وہ جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کررہی تھیں۔

 وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پچھلے دور میں جو چیزیں اچھی اور بری ہوئیں ان میں سب سے بری چیز یہ ہوئی کہ پاکستان کی سفارتکاری عمران خان کی سفارتکاری بنی ہوئی تھی مجھے اس چیز پر بہت افسوس ہوتا تھا۔

 جب ایک انسان ملک کی عزت کے آگے اپنی عزت کو رکھے میری نظر میں تو بہت ساری چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔ ہم جن سے بھی بات کرتے ہیں وہ بہت خوش ہوئے ہیں کہ ایک سنجیدہ حکومت ہے جو سنجیدہ سفارتکاری کررہی ہے بجائے اس کے کہ بہت ساری آوازیں نکال رہی ہے۔

کون سے تعلقات آپ آگے لے کر گئے سی پیک آپ کا پیچھے ہٹ گیا چین سے تو تعلقات سنبھال کر رکھتے سی پیک آپ نے ہولڈ پر رکھا ہوا تھا۔ کوئی بھی پوزیشن نے ریاست نے لی جب آپ آفس میں آجاتے ہیں تو اس کو بیان کرنا اور اس کا دفاع کرنا آپ کی ذمہ داری بن جاتی ہے۔

 چین کے دوروں میں ہمیں اضافی وقت دیا گیا۔ امریکا کے ساتھ دوبارہ تعلقات بحال ہوگئے ہیں یورپی یونین کے ساتھ آپ کے جی ایس پی پلس پر دوبارہ بات چیت ہورہی ہے۔ میری نظر میں گزشتہ حکومت کی سب سے بڑی خامی یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ذمہ داری ہی نہیں اٹھائی۔

اہم خبریں سے مزید