• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں سے دو بھائیوں اور تین لڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواء کرلیاگیا۔تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو پرویز بٹ نے بتایاکہ شان علی عمر سولہ سال دکان پر کام کرتا ہے جو لاپتہ ہوگیا، چھوٹا بیٹا13سالہ مزمل بڑے بھائی کو درزی کی دکان سے لینے گیاوہ بھی لاپتہ ہوگیا۔ تھانہ کھنہ کے علاقے سے ابرار کے جوانسالہ بیٹے کو نامعلوم نے ،صالح خان کی دختر (ع) کو صدیق وغیرہ نے اغوا کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ دھمیال کو فضل الرحمان نے بتایا کہ اس کی21 سالہ بیٹی (ن) بی بی کو عاقب اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ روات کو افتخار احمد نے بتایا کہ اس کی بیوی (ع) اغوا ء ہو گئی۔
اسلام آباد سے مزید