• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بزرگ شہری 65ہزار سے محروم ہو گیا۔تھانہ کوہسار پولیس کو خان افضل نے بتایاکہ وہ بلیوایریا کے ایک بینک میں ایک لاکھ 98ہزارروپے جمع کروانے گیا، اس نے بینک ملازم سے رقم بھرنے اور جمع کروانے کا کہا،اسی دوران ایک شخص آیااور کہاکہ سلپ میں کچھ اور بھی لکھناہے ۔ جب اسکا نمبر آیاتو کاونٹر والے نے بتایاکہ 65ہزارروپے کم ہیں تو میں نے ون فائیو پر کال کردی مگر پولیس آنے پر بینک عملہ اورمنیجر میرے خلاف ہوگئے اور انہوں نے تعاون نہیں کیا، اس کیس میں بینک عملہ ملوث ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید