• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی آگاہی اور بچاؤکیلئےخصوصی سیشن اور واک

لاہور(خصوصی نمائندہ)صنعت زار لاہور میں ڈینگی کے متعلق آگاہی اور بچاؤکے لئے خصوصی سیشن اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنر ل سوشل ویلفیئر پنجاب فیض احمد نعیم نےکہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود کے تمام اداروں میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ ڈینگی کے تدارک کے پیشگی انتظامات کر کے بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ صنعت زار میں اینٹی ڈینگی ڈے منانے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی سطح پر لوگوں کے اندر شعور بڑھانے کے لئے مہم چلائی جائے ۔
لاہور سے مزید