• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس باربھی سرکاری بکرا منڈی قائم کی جائیگی ،سیکرٹری لائیواسٹاک

کوئٹہ (پ ر)سیکرٹری لائیو اسٹاک ارشد حسین بگٹی کے زیر صدارت اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا ہے کہ عید الضحیٰ کے موقع اس باربھی سرکاری بکرا منڈی کا قیام عمل میں لایا جائیگا بکرا منڈی گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ میں قائم کی جائے گی جس میں تمام سرکاری فارموں سے بھیڑ ، بکرے لائے جائیںگے جو 770روپے فی کلو گرام زندہ وزن فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی بکرا منڈی میں پرائیویٹ بیوپاری بھی صحت مند اور ویکسین اور اسپرے شدہ جانور سرکاری ریٹ پر فروخت کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت لاسکتے ہیں اس کے علاوہ بلوچستان کی تمام منڈیوں میں کانگو وائرس اور لمپی سکن ڈیزیز کے خلاف اسپرے اور ویکسین کا عمل عید الضحیٰ تک جاری رہے گا۔
کوئٹہ سے مزید