• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں ای روزگار پروگرا م کےتحت طلباء طالبات کیلئے ٹریننگ سیشن

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریاپروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے ای روزگار پروگرا م کے تحت طلباء طالبات کے لئے ٹریننگ سیشن کیلئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نوجوان نسل ٹیکنالوجی سے بخوبی واقف ہو تاکہ وہ اس ٹریننگ کی بنیاد پر اپنا روزگار خود شروع کرسکیں،انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے پروگرام منیجر اعجاز فاروق نے ای روزگار پروگرام کی افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی،فوکل پرسن ڈاکٹر تسمان پاشا نے کہا کہ توقع کرتے ہیں کہ یونیورسٹی کے طلباء طالبات بھی اس پروگرام کے تحت خود کو مضبوط کریں گے ،اجلاس میں ڈاکٹر شوکت ملک ، شعبہ جات کے چیئرمین اور بی زیڈ یو ، لیہ اور لودھراں سنٹر ز کے اساتذہ نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید