ملتان(سٹاف رپورٹر ) نشتر ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے اور ڈاکٹر عبدالقادر خان کو ایم ایس کی ذمہ داریوں کا چارج باقاعدہ طور پر سونپ دیا ہے ، گزشتہ روز ڈاکٹر راؤ امجد علی خان نے عملے سے الوداعی ملاقات بھی کی اور گھر روانہ ہوگئے۔