• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں ملوث شخص کی سزائے موت 14 سال قید میں تبدیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مرڈر ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے راجن پور کے محبوب احمد کی سزائے موت 14 سال قید میں تبدیل کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اسے نورمحمد کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے جرم میں سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی.مجرم کے وکلاء سید اطہر حسن بخاری اور شیخ محمد رحیم نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس میں ملوث چار ملزمان عظیم بخش۔غلام۔حیدر۔ پائندی خان اور شاہد حسین کو شک کا فائیدہ دیتے ہوئے پہلے ہی بری کردیا تھا اور ان میں سےصرف شاہد حسین کو دو لاکھ روپے دیے اور 25 ہزار روپے دامان کی سزا سنائی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے 22 فروری 2024 کو اراضی کے تنازعہ پر اپس میں تصادم اور فائرنگ کے کیس کا فیصلہ سنایا مجرم کے وکلا ء نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں سزائے موت پانے والا مجرم بھی شامل ہے۔فاضل عدالت نے زیر دفعہ 302 ۔سی ت۔پ کے تحت سزائے موت کو 14 سال قید میں تبدیل کردیا گیا۔
ملتان سے مزید