ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری فنانس،سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اور چیف انجینئر ہائی وے کو 22 اکتوبر کو اصالتا" طلب کرلیا ہے، پیٹیشنرزکے وکیل رانا محمد شکیل نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ پیٹیشنر دوبار محکمہ ہائی وے کے خلاف توہین عدالت کی تین درخواستیں دائر کر چکا ہے۔ہر بار افسران عدالت کے روبرو ادائیگی کا وعدہ کرتے ہیں، مگر اس پر عملدرآمد نہیں کرتے پہلے بھی عدالت عالیہ سات روز میں۔ پیٹیشنرز کو ادائیگی کا حکم دے چکی ہے۔جبکہ پیٹیشنرز نے طے شدہ معاہدہ کے مطابق پراجیکٹ مکمل کیا۔مگر اسے ادائیگی نہیں کی جارہی ہے۔