• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ممنوع گٹکے کی فروخت کیخلاف ایکشن‘ 350 ساشے گٹکا تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ممنوع گٹکے کی فروخت کیخلاف ایکشن ، کہروڑ پکا میں پان شاپ پر دورانِ کارروائی 350ساشے ممنوعہ گٹکا تلف، ایک شخص گرفتار‘ مالک کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر،تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے کہروڑ پکا میں پیلی کوٹھی چوک پر واقع پان شاپ میں کارروائی کرتے ہوئے دکان میں چھپا کر رکھا گیا مختلف اقسام کا ممنوعہ گٹکا برآمد کیا،فوڈ سیفٹی ٹیم نے دورانِ کارروائی 350 ساشے ممنوعہ گٹکا تلف کیا، جبکہ پابندی کے باوجود ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر پان شاپ مالک کے خلاف مقدمے کا اندراج متعلقہ تھانے میں کروایا۔
ملتان سے مزید