ملتان ( سٹاف رپورٹر ) موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ نیوملتان پولیس نے دوران ناکہ بندی مشکوک موٹرسائیکل سوار ملزم عمر کو روک کر نمبر پلیٹ آن لائن چیک کرنے پر جعلی و بوگس پائی گئی جسے گرفتار کرلیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔