• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیسن مارکیٹ کے قریب چھاپہ، غیر رجسٹرڈ ادویات سے بھری وین پکڑ لی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ انسپکٹروں پر مشتمل ٹیم نے پولیس کے ہمراہ گھنٹہ گھر میڈیسن مارکیٹ کے قریب مشترکہ چھاپہ مار کر مبینہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات سے بھری سوزوکی وین پکڑ لی ، ٹیم کے مطابق ڈرائیور رات کے اندھیرے کی وجہ سے موقع سے فرار ہوگیا۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر برائے صحت و آبادی پنجاب خواجہ عمران نذیر،سیکرٹری صحت و آبادی پنجاب نادیہ ثاقب اور چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب ڈاکٹر فیصل محمود کی ہدایت پر محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ انسپکٹروں پر مشتمل ٹیم صابر علی، ڈرگس کنٹرولر، شیر شاہ ٹاؤن، ملتان، سید عادل حسین شاہ، ڈرگ انسپکٹر، ممتاز آباد ٹاؤن، ملتان اور شہزاد اختر، ڈرگ انسپکٹر، بوسن ٹاؤن، ملتان نے مقامی پولیس کے ہمراہ گھنٹہ گھر میڈیس مارکیٹ کے قریب اچانک چھاپہ مارا ۔تو اس دوران سوزوکی ایوری نامی گاڑی کو روکا گیا۔دوران تلاشی گاڑی میں سے 14 مختلف ادویات کی بھاری مقدار کو برآمد کیا۔چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ادویات غیر رجسٹرڈ اور جعلی ادویات ہیں۔جبکہ اس موقع پر ملزم فرار ہوگیا ۔جس کی تلاش جاری ہے ۔ڈرگ انسپکٹروں کی ٹیم نے گاڑی سمیت تمام ادویات کو فوری طور پر قبضے میں لے لیا اور گاڑی کی موجود ادویات کی لسٹ مرتب کرکے نمونے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری برائے تجزیہ بھیجوا گئے ہیں۔
ملتان سے مزید