• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، ملزمان کیخلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر ) شہر اور اس کے گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے کلاف مقدمات درج کر لئیے ۔تھانہ الپہ کے علاقے اعجاز سے تین ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عظمت سے موٹرسائیکل سوار ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے طاہر سے دو ڈاکو 20ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے آصف کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے علی مشتاق کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے غلام اسم کی موٹرسائیکل مخدوم رشید کے علاقے فہیم الحسن کی نقدی 1لاکھ 80 سٹی شجاع آباد کے علاقے ارسلان کا موبائل صدر شجاع آباد کے علاقے اجمل کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے ریاض حسین کی نقدی 2لاکھ 90ہزار پانچ ماشے سونا وغیرہ صدر جلالپور کے علاقے منیب کی نقدی 25ہزار تین تولہ زیورات تھانہ مظفر آباد کے علاقے علی حیدر کا ٹیوب ویل قطب پور کے علاقے نصر اللہ کی بیٹریاں تھانہ ممتاز آباد کے علاقے ذوالقرنین کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے سید ولید احمد سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 65ہزار لیپ ٹاپ وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ شاہ شمس کے علاقے حذیفہ سے مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید