• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل پولیس سٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو پولیس سہولیات کی فراہمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ملتان میں موبائل پولیس اسٹیشن یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ان کی دہلیز کے قریب پولیس سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ خصوصی پنک موبائل یونٹ ممتاز آباد جبکہ بلیو موبائل پولیس اسٹیشن وین اڈا متی تل میں شیڈول کے مطابق شہریوں کو مختلف پولیس سروسز فراہم کر رہی ہے۔ ان موبائل یونٹس کے ذریعے شہری آن لائن ایف آئی آر، ای ٹیگنگ، کریکٹر ویری فکیشن، ڈرائیونگ لائسنس، کرایہ داری رجسٹریشن سمیت 14مختلف پولیس سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ان سہولیات کا مقصد شہریوں کو پولیس خدمات کے حصول میں آسانی فراہم کرنا اور ان کے وقت اور محنت کی بچت یقینی بنانا ہے۔پنک اور بلیو موبائل یونٹس کی بدولت شہریوں کو اپنے علاقوں میں ہی پولیس سروسز میسر آ رہی ہیں۔
ملتان سے مزید