• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول کے واش روم کے قریب نومولود بچی لاوارث حالت میں مل گئی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) حسین آگاہی میں گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول کے واش روم کے قریب نومولود بچی لاوارث حالت میں مل گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون بچی کو وہاں چھوڑ کر چلی گئی۔ اطلاع ملنے پر تھانہ لوہاری گیٹ پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت مستحکم ہے۔
ملتان سے مزید