ملتان(سٹاف رپورٹر ) مظفرگڑھ، لیہ، جھنگ اور کوٹ ادو کی ضلعی یوتھ اسمبلیوں کے دوسرے مرحلے کے اجلاس ملتان میں منعقد ہوئے، جن میں مقامی طرزحکمرانی، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات اور عوامی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی شمولیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، تین سالہ منصوبہ یورپی یونین کے تعاون سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) اور سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس کے اشتراک سے جاری ہے، اجلاسوں میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء بلدیاتی انتخابات، کلائمیٹ ریزیلینٹ پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان 2024ء اور موسمیاتی اقدامات میں نوجوانوں کی شمولیت سے متعلق امور زیرِ بحث آئے، اس موقع پر بابر اقبال، ڈپٹی سیکریٹری و ممبر بورڈ آف ریونیو جنوبی پنجاب نے موسمیاتی پالیسیوں پر عملدرآمد اور اداروں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جاوید اقبال، دوآبہ فاؤنڈیشن نے چاروں اضلاع میں ہیٹ ویو کے بڑھتے ہوئے خطرات اور اس سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر پریزنٹیشن دی، جبکہ رکن پنجاب اسمبلی سومیہ عطا شاہانی نے لیہ کے اجلاس میں نوجوان اراکین سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاسوں کے دوران نوجوانوں کی تیار کردہ ڈیجیٹل ویڈیوز کے ذریعے مقامی سطح پر موسمیاتی مسائل بھی اجاگر کیے گئے،صلعی یوتھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں مؤثر کردار دینے کے لئے سٹریٹجک ایکشن پلان کا مسودہ پیش کیا گیا۔ اجلاسوں میں پارلیمانی طرز کے مباحثے بھی ہوئے اور ہر روز کے اختتام پر باقاعدہ ووٹنگ کے ذریعے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔