• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری پر کرپشن کے الزامات، یوٹیوبر کیخلاف کیس کی سماعت 16جولائی تک ملتوی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج حافظ حسنین اظہر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے فواد چوہدری کی درخواست پر یوٹیوبر کے خلاف کیس کی سماعت بغیر کارروائی 16جولائی تک ملتوی ہوگئی، عدالت نے فواد چوہدری کو جواب جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے، فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ شمشاد مانگٹ نے یوٹیوب پر میرے خلاف ہتک آمیز پروگرام چلایا مجھ پر اپنے رشتہ دار کو ایم ڈی ، پی ٹی وی لگانے اور کرپشن کے سنگین اوربے بنیاد الزام لگا کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا اس کے خلاف 499 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے اور یوٹیوبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ 

ملک بھر سے سے مزید