اسلام آ باد ( رانا غلام قادر، نیو زرپورٹر) وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور رکن کا اضافہ ہو نے سے کابینہ کی مجموعی تعداد 56ہو گئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی کی بطوروزیر مملکت تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد بڑھ کر 56 ہوگئی۔ صدرنے وزیراعظم کی ایڈوائس پر احسان اللہ ریکی کو وزیر مملکت تعینات کیا۔