گوادر (نامہ نگار) دربیل اور سُربند کے مکینوں نے پانی کی عدم دستیابی پر مکران کوسٹل ہائی وے کو صبح نو بجے سے سربندن کے مقام پر بند کر دیا جس سے مسافر و زائرین کو مشکلات کا سامنا رہا۔کوسٹل ہائی وے کی بندش کی وجہ سے سیکڑوں مسافر جنمیں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے پھنس گئے ہیں ۔ ہڑتال کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں کے رہائشی ایران و عراق زیارت جانے والے زائرین بھی پھنس گئے ۔زائرین پاک ایران بارڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں ۔ زائرین کوسٹل ہائی وے سے کراچی جا ئیں گے ۔زائرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔سربند کراس میں پھنسے ہوئے مسافروں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں ۔تمام مسافر پریشان ہیں ۔ پھنسے ہوئے مسافروں نے ضلعی انتظامیہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔