کرا چی(اسٹاف رپورٹ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کراچی اور ٹھٹھہ کا نوٹس لے لیا،ڈی آر او نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم کو دورہ کراچی اور ٹھٹھہ سے روکتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹھٹھہ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ہونی ہے جس کے لئے شیڈول جاری کیا جا چکا ہے شیڈول جاری ہونے کے بعد کوئی بھی حکومتی شخصیات وزراء ارکان اسمبلی ان اضلاع کا دورہ نہیں کر سکتے جہاں پولنگ ہونا باقی ہے لہذا وہ اپنا دورہ ملتوی کر دیں وزیر اعظم کو کراچی میں پانی کے میگا منصوبے کا افتتاح کرنا تھا۔