• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں شدید بارشیں، 21 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، کوئٹہ آفت زدہ قرار

راولپنڈی ،اسلام آباد، کوئٹہ،مظفرآباد ،غذر (نمائندگان جنگ،نامہ نگار ،نیوزایجنسیاں )ملک بھر میں شدید بارشیں ،21افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی، کوئٹہ آفت زدہ قرار،بلوچستا ن میں 11،گلگت بلتستان میں 8،راولپنڈی اسلام آباد میں 2ہلاکتیں رپورٹ ،نالہ کورنگ میں ڈوبنے والے 4بچوں کو بچا لیا گیا،نالہ لئی کی سطح 18فٹ تک بلند ،پانی گھروں میں داخل ،شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ،سڑکیں تالاب میں تبدیل ،ٹریفک گھنٹوں جام رہا، تفصیلات کے مطابق سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، بلوچستان میں 11افراد جاں بحق ،20 سے زائد زخمی ، گلگت کے ضلع غذر میں آسمانی بجلی گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر 8افراد جاں بحق ،چار کی نعشیں نکال لی گئیں ،راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے قریب نالہ لئی میں نوعمربچہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا،اسلام آباد کے کورنگ نالے میں ڈوبنے والے 4بچوں کو ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا ، ڈھوک نرالہ کا رہائشی 40 سالہ محمود نے بچوں کو بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگا ئی جوپانی کے تیز بہائو میں بہہ گیا جس کی تلاش رات گئے تک جاری رہی ،حکومت بلوچستان کوئٹہ کو آفت ذدہ قرار دیکر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد میں منگل کی صبح طوفانی بارش سے جل تھل ہو گیا ، نالوں میں طغیانی آگئی ، لئی نالہ میں پانی کی سطح 17سے 18فٹ تک بلند ہو گئی جبکہ نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہو گیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ، اسلام آباد میں صبح تقریباً 72ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 86ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، ہزارہ کالونی پیر ودھائی میں نالہ لئی میں نو عمر بچہ ڈوب گیا،واسا نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے تمام عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں جبکہ ریسکیو1122سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید