اسلام آباد (خبرنگار) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ 12جولائی سے25 اگست تک رخصت پر ہوں گے۔ ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر کام کرینگے۔ صدر پاکستان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ 12جولائی سے25 اگست تک ایکس پاکستان رخصت پر ہوں گے۔