• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلی کی موجودگی بھارتی ڈریسنگ روم میں پہاڑ جیسا مسئلہ قرار

برمنگھم (جنگ نیوز) بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی دو برس سے بری فارم کا شکار ہیں، جنوری 2020سے ان کی اوسط 27رنز ہے۔ بھارتی میڈیا ڈریسنگ روم میں ان کی موجودگی کو پہاڑ جیسا مسئلہ قرار دے رہا ہے۔ انہوں نے آخری سنچری 74اننگز قبل23نومبر2019کو بنگلہ دیش کے خلاف بنائی تھی۔ انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صرف 11اور دوسری میں 20رنز بناسکے، اب ان کی ٹیم میں شمولیت پر سوال اٹھنے شروع ہوگئے ہیں۔ کپتان روہت شرما کی عدم موجودگی میں ٹیم کوہلی کی بیٹنگ پر کافی انحصار کر رہی تھی تاہم وہ ناکام رہے۔