• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کا فیصلہ برقرار، اپیلیں مسترد

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی اپیلیں مسترد کردی ہیں اور ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ کافیصلہ برقرار کھا ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومتی نوٹیفکیشن میں کہیں واضح نہیں استعمال شدہ گاڑیوں پر ٹیکس چھوٹ ہو گی یا نئی پر؟ ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے کے روز استعمال شدہ ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر پچاس فیصد ٹیکس چھوٹ کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر کی گئی پاکستان کسٹم کی اپیلوں کی سماعت کی تو اپیل گزار پاکستان کسٹم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ حکومت نے نئی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر ڈیوٹی میں پچاس فیصد کی چھوٹ دی تھی لیکن ہائی کورٹ نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر بھی اس کا اطلاق کردیا ہے ،جس پر چیف جسٹس نے ریما رکس دیے کہ عدالت کے سامنے ٹیکس چھوٹ کا معاملہ ہے گاڑیوں کی درآمدگی کی ڈیوٹی کا نہیں۔
اہم خبریں سے مزید