کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر 19 کپ کرکٹ کا فائنل جمعےکو سینٹرل پنجاب بلیوزاورخیبرپختونخوا وائٹس کے درمیان رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا ۔ فاتح ٹیم ٹرافی سمیت 10 لاکھ اور رنرزاپ ٹیم 5 لاکھ روپے کی حقدار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کے بہترین بیٹر، بولر اور وکٹ کیپر کو 50 ہزار روپے جبکہ پلیئر آف دی فائنل کو 20 ہزار روپے بطور انعام دئیے جائیں گے۔ پول اے اور پول بی کی دونوں ٹاپ ٹیمیں ٹورنامنٹ کے پانچوں راؤنڈز میں ناقابل شکست رہیں۔ سینٹرل پنجاب بلیوز کے کپتان عبید شاہد کا کہنا ہے کہ ناقابل شکست رہنے کے سبب ٹیم متحد اور پراعتماد ہے۔ بحیثیت کپتان وہ اپنی ٹیم اور ذاتی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ خیبرپختونخوا وائٹس کے کپتان عباس علی کا کہنا ہے کہ فائنل میں ایک نیا دن ہوگا ، نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ گزشتہ سال خیبرپختونخوا کی ٹیم ہی ٹورنامنٹ جیتاتھااس مرتبہ روایت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔