اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیکرٹری کابینہ کو مریم اورنگزیب کے بارے میں خط لکھ کر پوچھا ہے کہ بطور وفاقی وزیر انہوں نے سگریٹ کے شعبے کو مراعات کی لابنگ کیسے کی، انکے شوہر سگریٹ انڈسٹری کے نمائندہ ہیں ، خط میں ہم نے پوچھاہے کہ جن میٹنگز میں سگریٹ کی صنعت کو مراعات دی گئیں وہاں مریم اورنگزیب کس حیثیت سے شرکت کر رہی تھیں،خط کے جواب کے بعد ہم الیکشن کمیشن کو مریم اورنگزیب کی نااہلی کا ریفرنس بھیجیں گے۔