کوئٹہ (خ ن)بلوچستان ہائی کورٹ کے اعلامیہ "بلوچستان ہائی کورٹ موسم گرما کی تعطیلات " میں سہواً 13 جولائی 2022 کی بجائے 12جولائی 2022 شائع ہوا ہے اعلامیہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 13 جولائی 2022 سے 26 جولائی 2022 تک دو ہفتوں کے لیے ہیں۔دوران تعطیلات دفتری اوقات کار سموار تا جمعرات اور ہفتہ صبح 9 بجے تا دن ایک بجے اور جمعہ کو صبح نو بجے تا دن بارہ بجے تک ہوگی جبکہ اتوار کو آفس بند رہے گا اسی طرح کورٹ کے اوقات کار سموار تا جمعرات صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر بارہ بجے اور جمعہ کے روز صبح ساڑھے نو بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک رہیں گے اور بروز اتوار چھٹی ہوگی اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کہ ضروری معاملات نمٹانے کے لیے وکیشن ججز کی دستیابی با مقام پرنسپل سیٹ کوئٹہ کا نوٹیفیکیشن علیحدہ سے جاری کیا جائے گا تعطیلات کے بعد عدالت دوبارہ 27 جولائی 2022 سے کھلے گی۔