کراچی (جنگ نیوز) نیشنل بینک آف پاکستان کے قائمقام صدر رحمت علی حسنی نے بینک کی جانب سے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی معاونت کیلئے ڈائریکٹر بلائنڈ کرکٹ سلمان طارق کو 15لاکھ روپے کا چیک دیا۔ رحمت علی حسنی نے کہا این بی پی قابل کھلاڑیوں کی معاونت اور رہنمائی کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل خواتین کھلاڑیوں کی ٹیم پر بھی توجہ مرکوز کررہی ہے۔